06:49 am
سنجے دت کی بیٹی تریشالا کا بوائے فرینڈ کے انتقال پر انسٹا گرام پر جذباتی پیغام

سنجے دت کی بیٹی تریشالا کا بوائے فرینڈ کے انتقال پر انسٹا گرام پر جذباتی پیغام

06:49 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے بوائے فرینڈ کے انتقال پر انسٹا گرام پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی 31 سالہ بیٹی تریشالا دت جو حالیہ دنوں کے دوران بیرون ملک میں کام اور وہاں ہی قیام کرتی ہیں نے انسٹام گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ انہوں نے لکھا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے، اس تصویر میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام نہیں بتایا تاہم ان کی یہ پوسٹ کافی جذباتی تھی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے، تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے
ساتھ یادگار لمحات کے بارے میں بھی لکھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تریشالا دت نے ایک موقع پر لکھا کہ میرے بوائے فرینڈ نے مجھے بہت خوشیوں بھرے لمحات دیئے جو میں ساری زندگی نہیں بول سکتی، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جو ان کیساتھ اتنا وقت گزارا۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے سے لکھا کہ آپ ہمیشہ میری سوچ میں رہو گے۔ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر الفاظ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی تمہیں نہیں بولی، میری سوچوں میں کل بھی تم تھے اور آج بھی تھے۔یاد رہے کہ اداکار سنجے دت کی بیٹی کے بوائے فرینڈ دو جولائی کو حادثے کے دوران چل بسے تھے جس کا اعلان تریشالا دت نے چار جولائی کو اپنے انسٹا گرام میں بتایا تھا۔