07:01 am
ماہرہ خان کی فلم 'سپر سٹار' کا پہلا گیت 'بے کراں' ریلیز

ماہرہ خان کی فلم 'سپر سٹار' کا پہلا گیت 'بے کراں' ریلیز

07:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم 'سپر سٹار' کا پہلا گیت 'بے کراں' ریلیز کر دیا گیا جس میں ماہرہ خان اور بلال کو سیاہ لباس میں سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی اس کیمسٹری کا سوشل میڈیا پر کافی
چرچہ ہے اور اس جوڑی کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ گیت گلوکار علی سیٹھی اور زیب بنگش کی آوا ز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نغمہ نگار شکیل سہیل ہیں، موسیقی اذان سمیع خان اور سعد سلطان نے ترتیب دی ہے۔ریلیز ہونے کے دو روز میں ہی اس گیت کو 2 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں