07:36 am
رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

07:36 am

لاہور: رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف، پیسے نہ ہونے کے باعث گلوکار اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کے لیے گردہ بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے پہلے گیت ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘ کے لئے گردہ بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔

 

گلوکار رحیم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر وسیم بادامی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘ کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کے لئے انہوں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا گانا ’’ماں ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں کیونکہ ان کی ماں ان کے لئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہٰیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گلوکار رحیم شاہ پاکستانی نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کے گیتوں کو نوجوان نسل کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ رحیم شاہ نے اپنے گیت ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘ سے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اس کے بعد کئی سپر ہٹ گیت گائے۔

 

تازہ ترین خبریں