01:41 pm
رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف

01:41 pm

لاہور(آن لائن) رحیم شاہ کی جانب سے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف ہو ا ہے ، پیسے نہ ہونے کے باعث گلوکار اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کے لیے گردہ بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے پہلے گیت ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘ کیلئے گردہ بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔ہفتہ کو ایک انٹرویو میں گلوکار رحیم شاہ نے بتایا
کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘ کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے انہوں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا گانا ’’ماں ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں کیونکہ ان کی ماں ان کیلئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ہے

تازہ ترین خبریں