04:22 pm
 ہوٹل مالک کے گھورنے کو ایشا گپتا نے جنسی زیادتی قرار دیدیا

ہوٹل مالک کے گھورنے کو ایشا گپتا نے جنسی زیادتی قرار دیدیا

04:22 pm

ممبئی (ویب ڈیسک )معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشاگپتا نے ایک ہوٹل مالک کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہاکہ اس شخص نے عورت ہونے کہ وجہ سے مجھے اس طرح گھوراکہ میں نے خودکاریپ ہوتے محسوس کیا۔انہوں نے روہت وگ کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہ شخص ہے جویہ سمجھتاہے کہ ساری رات عورت کوگھورنااوراسے پریشان کرنااس کے نزدیک درست ہے اس شخص نے مجھے چھوانہیں
اورنہ ہی اس نے کچھ کہالیکن مجھے گھورتارہااس کے گھورنے کاانداز ایسانہیں تھاجیساکہ وہ مداح ہے یامیں ایک اداکارہ ہوں بلکہ وہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے گھوررہاتھاہم کہاں محفوظ ہیں کیاعورت ہوناجرم ہے ۔اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ اگرمیری طرح کی خاتون خودکوغیرمحفوظ اورہراساں محسوس کرتی ہے تودیگرخواتین کیامحسوس کرتی ہوں گی یہاں تک کہ میں نے اردگردسیکورٹی کی موجودگی کے باوجودخودکاریپ محسوس ہوتامحسوس کیاایشانےہوٹل مالک روہت وگ کوخنزیربھی قراردیااداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی کہاکہ روہت وگ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین خودکوہرجگہ غیرمحسوس کرتی ہیں ۔آپ جس طرح سے میرے اردگردآنکھیں گھماتے رہے اورگھورتے رہے وہ ناقابل برداشت تھا۔

تازہ ترین خبریں