06:33 am
اقراء عزیز نےیاسر حسین کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

اقراء عزیز نےیاسر حسین کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

06:33 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی اداکارہ اقراء عزیز نے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی شادی کی پیشکش قبول کرلی۔گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نےشرکت کی اور تقریب میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرےاور صرف یہی نہیں
بلکہ اسی دوران اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی ہر دل عزیز اداکارہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کردی جسے اُنہوں نےفوراً قبول کرلیا۔دوران تقریب یاسر حسین سینئر اداکار ندیم بیگ سے ملنے آئے جن کے برابر میں اقراء عزیز بیٹھی تھیں، اُن کو دیکھ کرکہنے لگے کہ ’اتنا اُلجھن کا شکار تومیں کبھی رزلٹ کے وقت بھی نہیں ہوا جتنا اس وقت ہورہا ہوں ‘لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ 2ایوارز جیتنے میں کامیاب رہیں ،جس کایاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہئے‘۔ جس کے بعد یاسر حسین زمین پر بیٹھے اور اقراء سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اداکارہ کے جواب کا انتظار کئے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہاں کردو، ورنہ بہت بےعزتی ہوجائے گی۔‘ جس کے بعد اقراء عزیز نے فوراً ہاتھ آگے بڑھا کر اُن سے انگوٹھی پہن لی۔پروپوز کرتے وقت اقراء عزیز کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے جیسے انہیں کچھ بھی معلوم نہ ہو اور یاسر حسین انہیں سرپرائز دے رہے ہوں جبکہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پہلے ہی مداحوں کو بتادیا تھا کہ آج وہ کوئی سرپرائز دینے والے ہیں۔یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ کے فوٹو سیشن کے دوران لی گئی اپنی اور اقراء کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ’میں خوش قسمت ہوں ۔

تازہ ترین خبریں