07:33 am
سید نور کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشورہ

سید نور کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشورہ

07:33 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ہدایتکار و فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ حکومت فلمی صنعت کے مسائل حل کرانے میںکوئی دلچسپی نہیں رکھتی تو وہ فلمی صحافیوں کے مسائل کیا حل کروائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سید نور کا کہنا تھا کہ
فلمی صحافیوں کی تنظیموں کو چاہیے کہ ایسے پروگرام منعقد کریں جس میں فنکار بلامعاوضہ شرکت کریں تاکہ فنڈز حاصل کئے جاسکیں جو صحافیوں کی فلاح و بہبود اور زیر علاج صحافیوں کی مالی معاونت یا ان کی بچیوں کی شادیوں کیلئے استعمال ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مل جل کرکام کرنے سے بڑے بڑے مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں