07:38 am
شبنم کا دل پاکستان فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری کیلئے مچلنے لگا

شبنم کا دل پاکستان فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری کیلئے مچلنے لگا

07:38 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لیجنڈ اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ میری فنی خدمات کو سراہا جانا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا میری زندگی کا حسین ترین لمحہ ہے۔ جس فلم انڈسٹری میں زندگی کے حسین دن گزرے وہاں کے لوگ آج بھی جس والہانہ انداز میں مجھ سے پیار کرتے ہیں اور اپنی چاہت کا اظہار کرتے ہیں اس کا اظہار لفظوں میں کرنے سے قاصر ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شبنم نے قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی
فلموں کے موجودہ ماحول میں میرا دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان فلم انڈسٹری میں آ جاؤں، فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لیکر بنگلہ دیش گئی تھی، میرے عزیز و اقارب 35 برس سے میرا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد علی بڑے اداکار تھے ان کیساتھ کام کرتے ہوئے ڈرتی تھی، ندیم سے اچھی ہم آہنگی تھی، ان کیساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ وحید مراد نے مجھے پاکستان بلوایا تھا، اس سے قبل آفرز آتی تھی لیکن اردو نہ آنے کی وجہ سے بہانہ کرتی رہی، مغربی پاکستان آنے کیلئے اردو لکھنا پڑھنا سیکھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلموں میں کبھی غیر ضروری لباس نہیں پہنا، اپنی عزت و وقار کا خیال رکھا، بشری انصاری میری پسندیدہ فنکارہ ہے، اب میں پاکستانی ڈراموں میں کا م کروں گی۔

تازہ ترین خبریں