11:48 am
امریکی گلوکارہ نکی مناج نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کردیا

امریکی گلوکارہ نکی مناج نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کردیا

11:48 am

ریاض(آن لائن ) فحش پرفارمنس کی ملکہ نکی مناج نے سعودی عرب میں خواتین  کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کے طور پر پرفارمنس سے انکار کیا۔امریکی گلوکارہ نے سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ حمایت قرار دیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق نکی مناج نے سعودی عرب میں کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ امریکی سماجی تنطیم کی جانب سے کی گئی گزارش کے بعد کیا۔امریکی سماجی تنظیم کی جانب سے گزشتہ ہفتے نکی مناج کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ان سے سعودی عرب

میں پرفارمنس نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سماجی تنظیم نے اپنے خط میں نکی مناج پر زور دیا تھا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں خواتین پر دبائو ہوتا ہے اور وہاں صنفی تفریق پائی جاتی ہے، اس لیے وہ وہاں کنسرٹ نہ کریں۔سماجی تنظیم کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد نکی مناج نے جدہ میں اپنا میوزک کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین  کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبریں