11:49 am
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین کا نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین کا نیتو سنگھ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

11:49 am

کراچی (این این آئی) پاکستانی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کو اْن کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور کی والدہ اورسابقہ اداکارہ نیتوسنگھ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اْنہیں 61ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔بھارتی فلم ’ صنم تیری قسم ‘ کی ہیروئن ماورا نے نیتو سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ میرے جاننے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان اور خوبصورت دل کی مالک ہیں، میں 5

سال سے آپ کیساتھ ہوں مجھے اتنا پیار دینے کیلئے شکر یہ، خوشگوار اور صحتیابی کے ساتھ لمبی زندگی جئیں‘۔واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوانے والی ماورا حسین بالی ووڈ ہیرو رنبیرکپور سے متعلق کئی بار اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں اور اْن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی بھی خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبریں