04:09 pm
آج کا دن برا تھا، عامر خان

آج کا دن برا تھا، عامر خان

04:09 pm

ممبئی ، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے دو سرے بھارتیوں کے دلوں کو جھوٹی تسلیاں دینے کے لئے بالی ووڈ اداکار بھی میدان میں آگئے ہیں اور انھوںنے آج کے دن کو برا قرار دے دیا ہے۔ بھارتی فلم سٹار عامرخان کہتے ہیں کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے لئے بھارت پہلے ہی ورلڈکپ جیت گیا تھا
جب اُس نے ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔عامر خان کا کہنا ہے کہ پلیئرز نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا، کاش کل بارش نہ ہوتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی

تازہ ترین خبریں