07:15 am
ہالی وو ڈ اینیمیٹڈفلم ’’دی لائن کنگ ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر،فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی وو ڈ اینیمیٹڈفلم ’’دی لائن کنگ ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر،فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

07:15 am

لاس اینجلس (این این آئی)لاس اینجلس میں ایڈونچرسے بھرپور ہالی وو ڈ اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقدکیا گیا۔فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا

تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بْک‘ کا ریمیک بھی بنایا تھا۔فلم 19جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تازہ ترین خبریں