09:21 am
آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم کیلئے پاکستانی فلموں کے نام طلب

آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم کیلئے پاکستانی فلموں کے نام طلب

09:21 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز یو ایس اے کی قائم کردہ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی فلمسازوں سے آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم ایوارڈ کیلئے فلموں کے نام طلب کر لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نام آسکر ایوارڈ
یافتہ فلم ساز و ہدایتکار شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 15 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النسا حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ، جمیل بیگ، صنم سعید اور حمنہ زبیر شامل ہیں جو فلموں کی حتمی سلیکشن کرینگے۔

تازہ ترین خبریں