11:17 am
بالی ووڈ میں اکشے کمار نے کمائی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ میں اکشے کمار نے کمائی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

11:17 am

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں اکشے کمار نے کمائی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ بین الاقوامی جریدے فوربز نے ہر سال کی طرح رواں برس کی گزشتہ ایک برس کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے فنکاروں اور کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ۔ رواں برس ٹیلر سوئفٹ نے کمائی کے معاملے میں دنیا بھر کے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فوربس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے فن سے ایک سال کے دوران 185 ملین ڈالر کی کمائی جب کہ دوسرے نمبر پر بین الاقوامی کاسمیٹک برانڈ کی بانی کیلی جینر 170 ملین ڈالر کے

ساتھ برا جمان ہیں، لیجنڈ فٹ بالر لیونیل میسی 127 ملین ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں کی فہرست میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے اکشے کمار ہیں جنہوں نے گزشتہ برس 65 ملین ڈالر کمائے اور وہ فہرست میں 33ویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ فوربز نے 2019 کی فہرست مرتب کرتے ہوئے جون 2018 سے لے کر جون 2019 تک ٹیکس کٹوتی سے پہلے کی آمدنی کو شمار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں