07:30 am
اکشے کمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکار بن گئے

اکشے کمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکار بن گئے

07:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکار اکشے کمار مقبولیت کے معاملے میں بالی وڈ خانز کے بعد آتے ہیں تاہم جب کمائی کی بات آتی ہے تو وہ تینوں خانز کو بھی پیچھے چھوڑ گئے اور بالی وڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکار بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سب سے
زیادہ کمائی کرنے والے فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ نے ایک سال میں 185 ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اس فہرست میں شامل واحد بھارتی اداکار اکشے کمار 65 ملین ڈالر کما کر فہرست میں 33ویں نمبر پر ہیں۔اس طرح اکشے کمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنےوالے اداکار بن گئے۔ واضح رہے کہ یہ فہرست فوربز میگزین ہر سال شائع کرتا ہے جس نے 2019 کی فہرست مرتب کرتے ہوئے جون 2018 سے لے کر جون 2019 تک ٹیکس کٹوتی سے پہلے کی آمدنی کو شمار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں