09:17 am
بالی ووڈ کے وہ10 اداکار جنہیںگوگل پر سرچ کرنا کس قدر نقصان دہ ہو سکتا ہے

بالی ووڈ کے وہ10 اداکار جنہیںگوگل پر سرچ کرنا کس قدر نقصان دہ ہو سکتا ہے

09:17 am

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے وہ اداکار جنہیںگوگل پر سرچ کرنا کس قدر نقصان دہ ہو سکتا ہے ؟ جیسے ہی نام سرچ کریں گے تو کیا خوفناک کام ہوگا ؟ پاکستانی ہوشیار ہو جائیں ۔نامور بالی ووڈ اداکارہ الیاناڈی کروز، پریتی زنٹا اور اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے 10 اداکار وں کو گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سوفٹ ویئر کمپنی کے 12 ویں ایڈیشن آف میک آفی کی جانب سے حال ہی میں 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری ہوئی ہے جنہیں گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں، اگر ان اداکاروں کو یا انکی فلموں کو گوگل پر سرچ کیاجائے
توآپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ان اداکاروں میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز شامل ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر پریتی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو شامل ہیں۔اس فہرست میں اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دپیکا پڈوکون چھٹے اور اپنی ٹوئٹس سے آگ برسانے والے اداکار رشی کپور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ پریانکاچوپڑا، پرینیتی چوپڑا اورگووندا کوبھی آن لائن سرچ کرنا اور ان تمام اداکاروں کی فلمیں آن لائن یا غیر مصدقہ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

تازہ ترین خبریں