06:23 am
 بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بٹرا نے خفیہ شادی کر کے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بٹرا نے خفیہ شادی کر کے سب کو حیران کردیا

06:23 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بٹرا نے خفیہ شادی کر کے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بٹرا نے ساتھی اداکار نواب شاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی اوراب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کر دیں۔
ویڈیو اور تصاویر میں ان کے ہم سفر نواب شاہ کا چہر ہ واضح نہیں ہے تاہم مداحوں نے اداکارہ کو مبارک باد دینا شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ 3 درجن فلموں میں کام کرنیوالی 42 سالہ بھارتی اداکارہ پوجا بٹرا کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

تازہ ترین خبریں