07:03 am
انڈونیشیائی گلوکارہ منہ پر ٹیپ لگا کرکیوں سوتی ہیں؟

انڈونیشیائی گلوکارہ منہ پر ٹیپ لگا کرکیوں سوتی ہیں؟

07:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انڈونیشیا کی مشہور گلوکارہ’ اینڈین‘ نےانکشاف کیا ہے کہ وہ رات کواپنے منہ پر ٹپ لگا کر سوتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ اینڈین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منہ پر ٹیپ لگی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ، اُن کے شوہر اور 2 سالہ بیٹا اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر سوتے ہیں، اور پچھلے 3 مہینوں سے اُن کی یہ پریکٹس جاری ہے۔اینڈین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت ایک ’ بٹیکو ‘ نامی مشق میں مصروف ہیں جس کا مقصد سوتے وقت منہ کے بجائے ناک سے سانس لینا ہے، اینڈین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے اُنہیں بہترین نیند آتی ہے اور اس طرح نیند کے دوران اُن کا گلا خشک ہو جانے کی شکایت بھی ختم ہو گئی ہے۔’ بٹیکو‘ کو 1950 ء میں ’کانسٹینٹن بٹیکو ‘ نامی ڈاکٹر نے متعارف کرایا تھا،
جس کا مقصد سوتے وقت ناک سے سانس لینا تھا۔ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ منہ بند کر کے سونے کے دوران ناک سے سانس لینے سے سانس کی نالی کے سبھی مسئلے دور ہو جاتے ہیں، دمےکے مریضوں کو ایسا کرنے سے افاقہ ہوتا ہے اور پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد متعدد ڈاکٹرز نے سوتے وقت منہ پر ٹیپ لگانے کے اس طریقے کو بچوں سمیت بڑوں کے لیے بھی خطرناک عمل قرار دیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سوتے میں اگر آپکو آکسیجن کی کمی محسوس ہو تو آپ کا دماغ آپکو ٹیپ اتارنے کا سگنل نہیں دیگا جس کے بعد آپ کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق یہ طریقہ بچوں کے لیے بہت خطرناک ہے، 5 سال کی عمر کے بچے کے لیے بھی یہ عمل بہت سی مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، اینڈین کا 2 سال کا بیٹا اس عمل کے لیے بہت چھوٹا ہے

تازہ ترین خبریں