10:54 am
پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

10:54 am

ممبئی (نیوز ڈیسک )اپنے دور میں بالی ووڈ کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی پوجا بٹرا نے 42 سال کی عمر میں بالی ووڈ اسٹار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔کافی سالوں میڈیا سے دور رہنے والی پوجا بٹرا کے حوالے سے گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقے کی خبریں تو سامنے آ رہی تھیں مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کر لیں گی۔
پوجا بٹرا کے شوہر بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں، ان کی آنے والی فلم میں دبنگ تھری بھی شامل ہے، دونوں کی شادی کی خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جا رہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔