09:07 am
تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں‘ریشم

تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں‘ریشم

09:07 am

لاہور :ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ تنہائی میں کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں ،شاعری سے بہت لگائو ہے اور میں خو دبھی شعر کہہ لیتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنا سیکھا ہے او رکبھی مایوس نہیں ہوئی ۔میں سمجھتی ہوں کہ گلے شکوے کرنے والے لوگ ناکام ہوتے ہیں اس لئے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔
یشم نے کہا کہ وقت انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور جو انسان وقت سے نہیں سیکھ پاتا میرے نزدیک وہ کبھی نہیں سیکھ سکتا ۔میں نے کتابوں سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور کتابوں میں جو لکھا ہوتا ہے وہ زندگی کا نچوڑ ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر کام کر چکی ہوں اور دونوں پر کامیاب رہی ہوں اور مستقبل میں بھی جہاں اچھا کام ملا ضرور کام کروں گی۔