09:14 am
”تیور“ فلم بینوں کو پلک نہیں جھپکنے دے گی۔ سکینہ خان

”تیور“ فلم بینوں کو پلک نہیں جھپکنے دے گی۔ سکینہ خان

09:14 am

کامیاب ہارر فلم ”کتاکشا“ کے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ کی فلم تیور چھبیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ اس حوالے سے فلم کی ہیروئن سکینہ خان نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تیور میں ان کا کردار انتہائی مشکل تھا جسے ادا کرنے کے لئے انہیں نہایت محنت کرنا پڑی۔

سکینہ خان کا کہنا تھا کہ تیور ایک آرٹ فلم ہے۔ ہمارے ہاں جو آرٹ فلمیں بنائی جاتی ہیں، وہ اتنی خشک اور بور ہوتی ہیں کہ فلم بین انہیں دیکھتے ہوئے سوجاتا ہے جبکہ تیور میں کہانی اتنی تیزی سے آگے بڑھتی ہے اور تمام اداکاروں نے اتنا بہترین کام کیا ہے کہ فلم بین تیور دیکھتے ہوئے اپنی پلکیں بھی جھپکا نہیں پائینگے۔