06:28 am
بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی خوفناک کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی خوفناک کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

06:28 am

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی خوفناک کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کناڈا ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو ‘مگالو جنَکی’ میں منگلکا کے کردار سے شہرت ملی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شوبھا ایم وی 5 افراد کے ہمراہ کار میں بنگلورو جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ان کی کار کا تیز رفتار ٹرک سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔حادثہ بھارتی ریاسٹ کرناٹکا کے علاقے کنچی گنالو گاؤں کے نزدیک پیش آیا، جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

تازہ ترین خبریں