09:02 am
علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ جیکی چن ایکشن فیسٹول کیلئے نامزد

علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ جیکی چن ایکشن فیسٹول کیلئے نامزد

09:02 am

بیجنگ: گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔
 
’’طیفا ان ٹربل‘‘ کے ہیرو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں۔علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبریں