10:25 am
ہالی ووڈ فلم ’’اینجل ہیزفالن‘‘ کاٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’اینجل ہیزفالن‘‘ کاٹریلر جاری

10:25 am

نیویارک (این این آئی) امریکی صدر کی جان کو خطرہ ہے اور ایسے میں خفیہ ادارے سر جوڑ کر بیٹھتے ہیں حملہ ناکام بنانے کیلئے۔ پھر لگتا ہے یہ الزام کہ ایک اہلکار ہی اس ساری سازش کا حصہ ہے۔ کہانی ہے ہالی وڈ ایکشن کرائم فلم اینجل ہیز فالن کی۔مووی میں قدم قدم پر ایکشن اور ماردھاڑ ہے۔ سبقت لے جانے کی جنگ ہے جبکہ دشمن کی چال ناکام بنانے کی کوشش بھی ہے۔ مووی میں ہالی وڈ کے سپر اسٹار جن میں مورگن فری مین، جیرارڈ بٹلر، پائپر پیرابو اور لینس ریڈک شامل ہیں نظر آئیں گے۔ فلم 23اگست
 
کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تازہ ترین خبریں