09:24 am
موجودہ دور میں لاہور کی بجائے کراچی فلم انڈسٹری کا حب بن چکا ہے ، صائمہ اظہر

موجودہ دور میں لاہور کی بجائے کراچی فلم انڈسٹری کا حب بن چکا ہے ، صائمہ اظہر

09:24 am

لاہور(این این آئی)اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ نئے موضوعات پر بننے والی فلمیں زیادہ کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں ،موجودہ دور میں لاہور کی بجائے کراچی فلم انڈسٹری کا حب بن چکا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جو اقدام لاہور کی فلم انڈسٹری کو اٹھانا چاہیے تھا اس کی ذمہ داری کراچی کے فلمسازوں نے اٹھا لی ہے اور یہ آثار نظر آرہے ہیں کہ دو سے تین سال میں فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل کر دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے گی ۔انہوں نے کراچی میں بننے والی فلمیں زبردست کامیابی
 
سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے فلموں میں نیا رجحان فروغ پارہا ہے اور نئے پراجیکٹ فلموں کو کو سینمائوں تک لانے میں کامیاب رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں دھڑا دھڑ فلمیں کرنے کی قائل نہیں اور صرف سلیکٹڈ فلموں میں کام کرتی ہوں ۔

تازہ ترین خبریں