02:57 pm
نور جہاں کی جائیداد پر ورثامیں جھگڑے شروع ہو گئے

نور جہاں کی جائیداد پر ورثامیں جھگڑے شروع ہو گئے

02:57 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موسیقی کی دنیا میں بڑا نام کمانے والی ملکہ ترنم نور جہاں کی آنکھیں بند ہوتے ہی ان کے جانشینوں میں ان کی جائیداد کے معاملے پر جھگڑے شروع ہو گئے ہیں۔نواسے احمد بٹ نے سول عدالت میں کیس دائر کردیا۔عدالت نے نور جہاں کے بیٹے اصغر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو جواب طلب کرلیا۔احمد بٹ نے اپنے ماموں اصغر سے شاہ نور اسٹوڈیو میں حصہ نہ ملنے پر کیس دائر کیا۔
آنجہانی گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی ظل ہما کے بیٹے احمد بٹ نے اپنے ماموں اصغر سے شاہ نور اسٹوڈیو میں حصہ نہ ملنے پر کیس دائر کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے سول جج نوید انجم نے کیس پر سماعت کی اور 17 اگست کو جواب طلب کیا۔نورجہاں کے نواسے احمد بٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اس کی والدہ کا حصہ نہیں دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت شاہ نور اسٹوڈیو سے ہمیں حصہ دینے کا حکم جاری کرے۔یاد رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی ظل ہما عقیل بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور احمد بٹ ان کا بیٹا ہے۔

تازہ ترین خبریں