02:24 pm
 بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا 4سال بعدشوہر سے علیحدگی کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا 4سال بعدشوہر سے علیحدگی کا اعلان

02:24 pm

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شوہر ساحل سانگھا کیساتھ شادی کے 4 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا اکتوبر 2014ئ� میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی شیئرز کی تھیں۔
علیحدگی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کر لیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا۔

تازہ ترین خبریں