08:34 pm
راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

08:34 pm

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں اور ان کے شوہربھارتی نژاد برطانوی شہری ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راکھی ساونت کی شادی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں
لیکن انہوں نے اس خبر کو جھٹلاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اشتہار کے لیے شادی کا فوٹوشوٹ کروایا ہے لیکن اب راکھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’میں ڈر گئی تھی اور آج میں اس خبر کی تصدیق کرتی ہوں کہ ہاں میں نے شادی کرلی ہے۔‘‘ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کانام رتیش ہے اور وہ برطانیہ میں مقیم ہے، وہ پہلے ہی وہاں جا چکے ہیں اور میرا ویزا تیاری کے مراحل میں ہے، میں جلد ہی ان کے پاس پہنچ جاؤں گی۔ شادی کے بعد کام کرنے سے متعلق راکھی کا کہنا تھا کہ جب بھی میں بھارت آؤں گی میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔ راکھی نے کہا میں ہمیشہ سے ٹی وی شو پروڈیوس کرنا چاہتی تھی اور مجھے لگتا ہے میرا دیرینہ خواب اب پورا ہوگا۔ خدا نے مجھے بہت اچھا شوہر دیاہے۔ راکھی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر نے جب ان کا انٹرویو ٹی وی پر دیکھا تھا وہ ان کے مداح ہوگئے تھے بعد ازاں ہمارا رابطہ ہوا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔ رتیش کو جاننے کے بعد میں اس کی بیوی بننے کی دعا کرتی تھی اور میری وہ خواہش تو پوری ہوگئی خدا مجھ پر مہربان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی ساونت کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہوں نے ہاتھوں پر مہندی لگائی ہوئی تھی، چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں اور ماتھے پر سیندور بھی لگایا ہوا تھا۔ راکھی ساونت کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں، تاہم راکھی نے اپنی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے برائیڈل شوٹ کے لیے یہ سارا اہتمام کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت