08:29 am
ماورا اور عروہ حسین کی نظر میں غذائی انتخاب ڈپریشن کی واحد وجہ

ماورا اور عروہ حسین کی نظر میں غذائی انتخاب ڈپریشن کی واحد وجہ

08:29 am

کراچی (این این آئی)اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ ڈپریشن یا ذہنی مرض کی وجہ غذا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں دونوں بہنیں ماورا اور عروہ حسین اپنی ملبوسات کی تشہیر کے لیے شریک ہوئیں۔دوران گفتگو عروہ حسین نے کہا کہ آج کل بہت زیادہ مسئلہ ہیں، ہم لوگوں سے سنتے ہیں کہ انہیں ڈپریشن یا ذہنی مرض ہوگیا ہے، مگر یہ سب غذا کی وجہ سے ہے، اس کی کوئی اور وجہ نہیں۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ یہ سب اس وجہ سے ہے جو آپ جسم میں ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویسے متوازن غذا کی اہمیت سے
 
انکار ممکن نہیں جو صحت کے لیے بہت ضروری ہے مگر ذہنی امراض یا ڈپریشن کی وجہ صرف خوراک کو قرار دینا غلط ہے، بلکہ عام طور پر ڈپریشن کے شکار افراد میں کھانے کی خواہش ہی ختم ہوجاتی ہے یا وہ جنک فوڈ زیادہ کھانے لگتے ہیں، جو اس مرض کی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔ماورا حسین نے انسٹاگرام پر بھی اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا کہ اگر آپ بہت زیادہ پراسیس گوشت، تلے ہوئے پکوان، ریفائن سریلز، ٹافیاں، پیسٹری اور چکنائی والی اشیا کھائیں تو ذہنی بے چینی اور مایوسی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں