11:33 pm
ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کردیا

ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کردیا

11:33 pm

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کردیا۔فلم ’جاناں‘ سے مقبولیت پانے والی اداکارہ ارمینہ خان نے گزشتہ روز اپنے مداحوں تک انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا پیغام پہنچادیا، اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک خوبصورت سفید لباس میں تصویرشیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا ’ اندازہ لگائیں کہ کون شادی کر رہا ہے؟‘ارمینہ خان نے مزید لکھا
کہ وہ اپنے خوابوں کا لباس زیب تن کرکے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتیں۔انہوں نے شادی سے متعلق مزید لکھا کہ جس لباس کی تصویر میں نے انسٹا گرام پرشیئرکی ہے وہ میری شادی کا حتمی لباس نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2017 میں فیصل خان سے منگنی کی تھی.اب منگنی کے دو سال بعد ارمینہ خان اور ان کے منگیتر فیصل خان نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم دونوں نے ابھی شادی کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبریں