07:53 am
کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، جگن کاظم

کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، جگن کاظم

07:53 am

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، ہمیشہ دوسروں کوعزت و احترام دیا ہے اور اس کے بدلے میں عزت و احترام ملا ہے ۔ ایک انٹرویو میں جگن کاظم نے کہا کہ اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ کوئی شخص دکھاوے کیلئے خود کو تھوڑے وقت کیلئے تو اچھا ثابت کرسکتا ہے۔ لیکن اس کا اصل ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آکر رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
 
دوسروں کو عزت دینے اور اخلاق سے پیش آنے پر کوئی خرچ نہیں آتا بلکہ اس سے آپ دوسروں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں اور ہر کسی کی نظر میں آپ کی خوبصورت تصویر بنتی ہے ۔ جگن کاظم نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات بھی چل رہی ہے اور اس کے ساتھ اپنی فیملی کوبھی بھرپور وقت دے رہی ہوں کیونکہ میری فیملی میری پہلی ترجیح ہے ۔