10:18 am
پاکستان کا بھارتی پائلٹ ابھینندن پر مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی پائلٹ ابھینندن پر مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ

10:18 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گذشتہ ہفتے بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے ہندوستانی پائلٹ ابھینندن پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت سے ہی ملک میں سینما سے محبت کرنے والے افراد بھی پاکستانی فلم بینوں سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ 27 فروری ہونے والے اصل واقعے پر فلم بنائیں اور دنیا کو 27 فروری کے بعد بھارت کی جانب سے کیے جانے والے پراپیگنڈا سے آگاہ کریں۔تاہم اب پاکستانیوں کا یہ مطالبہ پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر اس حوالے سے ایک فلم تحریر کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار شمون عباسی فلم میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے۔خلیل الرحمن قمر کی تحریر کردہ اس کہانی کا نام "Abhinandan Come On” ہو گا۔توقع ہے کہ رواں سال ستمبر میں یہ فلم ریلیز کر دی جائے گی۔