11:18 am
والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں، اقراء عزیز کا انکشاف

والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں، اقراء عزیز کا انکشاف

11:18 am

اسلام آباد ( آن لائن) اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔ اداکارہ اقراء عزیز نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کو جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراء ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔ اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے
 
کام کے ذریعے خود کو منوایا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔