07:50 am
کشمیرکی آزادی کیلئے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،ماہ نور

کشمیرکی آزادی کیلئے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،ماہ نور

07:50 am

لاہور (آن لائن)کشمیرکی آزادی کیلئے ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری مایہ ناز ماڈل اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے ،کیونکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا تعلق کسی لالچ یا کاروبار کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ ایک ایسا روحانی اور مذہبی تعلق ہے جس کی پائیداری کو کوئی بھی ملک یا طاقت چیلنج نہیں کر سکتی ،ماہ نور نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس بات سے پوری دنیا
 
وا قف ہے ،بھارت اپنی شرانگیزی سے باز آجائے اور کشمیریوں پر اپنا ظلم بند کر دے اس کے لئے یہی بہتر ہو گا، بزدل بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر کے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتی ۔