11:22 am
گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نواز دیا گیا

گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نواز دیا گیا

11:22 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ پر وقار تقریب میں گلوکارہ کو ایوارڈ دیا گیا۔ سفید جوڑے میں ملبوس گلوکارہ نے گورنر پنجاب محمد سرور سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔ 24 سالہ اداکارہ و گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے،
خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کو کینسر کے میدان میں دی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا۔گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ گورنر ہاؤس روانگی سے قبل انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ وہ تمغہ فخر پاکستان لینے جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایوارڈ کے ساتھ بھی متعدد تصاویر اپلوڈ کیں۔