08:53 am
معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران کتنے کروڑ ڈالرز کمائے ؟ فوربز کی رپورٹ نے سب کو چونکا کے رکھ دیا

معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران کتنے کروڑ ڈالرز کمائے ؟ فوربز کی رپورٹ نے سب کو چونکا کے رکھ دیا

08:53 am

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔یاد رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی ووڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔وہ گزشتہ
 
سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں