10:21 pm
خاتون کی جانب سےعاصم اظہرکاہاتھ پکڑناہانیہ عامرکوبرداشت نہ ہوا

خاتون کی جانب سےعاصم اظہرکاہاتھ پکڑناہانیہ عامرکوبرداشت نہ ہوا

10:21 pm

نیو یارک (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کئی اداکار بھی دونوں کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کی تصدیق کرچکے ہیں ۔حال ہی میں دونوں کا رشتہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ایک خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا۔عاصم اظہر نے امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے خواتین مداح ان کا ہاتھ پکڑ رہی ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آئی تو ہانیہ عامر سے یہ بالکل برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’ ہاتھ چھوڑ‘۔ہانیہ عامر کی جانب سے جب غصے کا اظہار کیا گیا تو دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے عاصم کو مشورہ دیا کہ ہاتھ چھوڑ دیں۔آئمہ بیگ کے مشورے کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون مداح کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی میں منعقدہ تین روزہ فیشن پاکستان ویک نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی خوبصورت دوستی کے باعث بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ہانیہ عامر نے فیشن پاکستان ویک میں معروف ڈیزائنر کا سرخ دلہن کے لباس میں جلوہ گر ہوئی تاہم جب گلوکار عاصم اظہر کی سرپرائز انٹری ہوئی تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا، شائقین عاصم اظہر کے انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔جہاں فیشن پاکستان ویب کو پسند کیا جارہا ہے وہاں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی کے بھی چرچے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کا ہانیہ عامر کے لیے گایا جانے والا گانا بھی خوب مقبول ہورہا ہے۔واضح رہے کہ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں ہانیہ کا احترام کرتا ہوں، ہاں یا ناں کے لیے میں اس کی رضامندی چاہوں گا، میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے علم نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

NewYork I love you so much !♥️🤩 #AsimAzharUStour

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ