02:08 pm
کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف پاکستانی اداکار عابد علی آجکل کہاں اور کس حال میں ہیں

کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف پاکستانی اداکار عابد علی آجکل کہاں اور کس حال میں ہیں

02:08 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ یں ہے تاہم دعا سے تقدیر کا دھارا بھی بدلاجا سکتا ہے۔انسان اگر بیمار ہواور علاج معالجے کا چارہ کرنے کے بعد ناامید ہو جائے تو ایک دعا کا ہی آسرا بنتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ سے شفا پانے کی التجا کی جاتی ہے۔ایسی ہی التجا رحمہ علی نے کی ہے جو کہ لیجنڈری ایکٹر عابد علی کی بیٹی ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سبھی چاہنے والوں سے باپ کی زندگی کی خاطر دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔عابد علی پاکستان فلم اینڈ ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اور بہترین ایکٹر ہیں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جس میں خاک اور خون،
آواز،گمنام،وطن کے رکھوالے،جنگل کا قانون اور 2019میں ریلیز ہونے والی ہیر مان جا شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔عابد علی کا شمار ان ایکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا بلکہ ابھی بھی لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔مگر لوگوں کا یہ ہیرو اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جسے اسپتال میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔عابد علی کو کینسر ہے جس کا علاج شوکت خانم اسپتال سے کروایا گیا تھا۔پچھلے دو مہینوں سے ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی تھی اور اب ایک بار پھر ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے اور بظاہر بچنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ڈاکٹرز نے معجزہ ہونے اور دعاؤں کے لیے خاندان سے کہا ہے جس بنا پر عابد علی کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر سبھی لوگ سے اپنے والد کی زندگی کے لیے دعا کرنے اور بالخصوص تلاوت کر کے دعا مانگنے کی التجا کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ لیجنڈری ایکٹر کو صحتیابی عطا کرے ۔آمین

تازہ ترین خبریں