02:12 pm
 معروف اداکار عابد علی کی طبیعت  خراب ، ہسپتال منتقل

معروف اداکار عابد علی کی طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

02:12 pm

کراچی( آن لائن )دو ماہ تک طبیعت خراب رہنے کے بعد معروف اداکار عابد علی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ان کی صاحبزادیوں رحما علی اور ایمان علی نے اپنے اسٹاگرام اکانٹ پر بتایا کہ والد کی طبیعت گزشتہ دو ماہ سے بہت خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی ادویات کا استعمال کیا تاہم ڈاکٹروں نے اپنی حتمی رائے دی ہے کہ وہ انہیں (عابد علی) بچانے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے
۔کوک اسٹوڈیو گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ اگر آپ لوگوں کی دعائیں بھی مل جائیں تو شاید اللہ سن ہی لیں کسی کی۔دوسری جانب ایمان علی نے ایک تصویر پوسٹ کرکے اپنے والد کی تندرستی کے لیے دعا کی 

تازہ ترین خبریں