11:10 am
حمزہ علی عباسی نے اے ٹی ایم چور کیلئےآواز اٹھادی

حمزہ علی عباسی نے اے ٹی ایم چور کیلئےآواز اٹھادی

11:10 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتےجاں بحق ہونے والے اے ٹی ایم چور صلاح الدین کے انصاف کے لیے آواز اُٹھادی۔اداکار و اینکر پرسن حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر صلا ح الدین کے انصا ف کے لیے آواز اُٹھاتے ہوئے لکھا کہ جب چھوٹے لوگ چوری کرتے ہیں تو وہ جیلوں میں مر جاتے ہیں کیونکہ وہ غریب ہوتے ہیں لیکن جب وہ ہی جُرم بڑے لوگ کرتے ہیں تو اُن کو فائیو اسٹار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں کیونکہ وہ دولت مند اور طاقتور ہوتے ہیں۔‘
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’ہم ایسے ملک میں ترقی کی توقع کیسے کرسکتے ہیں؟ جہاں غریب کو انصاف ہی نہ ملے، انصاف کے بغیر کوئی بھی ملک خوشحال نہیں ہو سکتا ہے، یہ اللّہ کا قانون ہے۔‘انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ جسمانی طور پر ٹھیک تھا لیکن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور پنجاب پولیس کی جانب سے صلاح الدین کی موت کی وجہ قُدرتی بتائی جا رہی ہے۔‘انہوں نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اِس واقعے کے بعد پنجاب پولیس میں سے کسی کو معطل کیا گیا؟ یا کسی پولیس افسر کو گرفتار کیا گیا؟ یا اِس بار بھی کبھی نہ ختم ہونے والی تفتیش ہی چلتی رہے گی؟‘

تازہ ترین خبریں