11:16 am
فلم ’’شیر دل‘‘ کل جمعہ کو دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’شیر دل‘‘ کل جمعہ کو دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

11:16 am

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی پاک فضائیہ کے حوالے سے بنی فلم ’’شیر دل‘‘ ایک بار پھر یوم دفاع کے موقع پر(آج) 6 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم رواں سال 23 مارچ کو پہلی بار سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ کاسٹ میں میکال ذوالفقار کیساتھ ارمینا رانا، حسن نیازی اور سبیکا امام شامل ہیں، فلم کے پروڈیوسر نعمان خان جبکہ ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔مذکورہ فلم میں وطن کے دفاع کرتے پاک فضایہ کے جوانوں، ان کی خدمات، جذبے اور قربانیوں کو خوبصورت انداز میں فلما یا گیا
 
ہے، قبل ازیں’’شیر دل‘‘ کو رواں سال 23 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جس نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔

تازہ ترین خبریں