11:18 am
مسلمانوں کے متعلق فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے، وینا ملک

مسلمانوں کے متعلق فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے، وینا ملک

11:18 am

اسلام آباد ( آن لائن )اداکارہ وینا نے کہا کہ وہ ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں جس میں مسلمانوں کے متعلق حقیقت کو بیان کیا گیا ہو اور اس میں پروپیگنڈا نہ ہو۔اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسلمانوں کے متعلق بیان کی گئی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور اگر ان کو کبھی ایسی فلم کی پیش کش کی گئی تو ہو فورا قبول کریں گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گھر والے انہیں وینی کے نام سے بلاتے ہیں لیکن
 
مداح پیار سے جو بھی نام لیں گے وہ اچھا ہی ہوگا۔

تازہ ترین خبریں