05:11 pm
فن کی دنیا عظیم کردار سے محروم ہو گئی

فن کی دنیا عظیم کردار سے محروم ہو گئی

05:11 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کے لیجنڈ اداکار عابد علی انتقال کرگئے۔ عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے فنکار کے مداحوں سے مرحوم کی مغفرت کےلئے درخواست کر دی ہے۔ عابد علی دو ماہ سے شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ عابد علی کا شمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے
ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ 1952کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔ 1985میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔انھوںنے پی ٹی وی کے ڈرامہ وارث میں اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا۔

تازہ ترین خبریں