02:49 pm
اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق

اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق

02:49 pm

اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کو بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سکول کے ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ آئندہ بھی انہیں یہی کام کرنا پڑے گا
تاہم گریجویشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون بن چکا ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرتی ہیں

تازہ ترین خبریں