02:38 pm
اداکارہ ارمینا خان کو قتل کی دھمکیاں ، یہ دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ اداکارہ نےجذباتی پیغام جاری کر دیا

اداکارہ ارمینا خان کو قتل کی دھمکیاں ، یہ دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ اداکارہ نےجذباتی پیغام جاری کر دیا

02:38 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ارمینا خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیری میں انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہوں، اس سے مجھے خدشات کا پتا تھا، اس سے میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا
کہ اب مجھے خاموش کردیا گیا ہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔اداکارہ کے مطابق یہ سب بولنے کی قیمت ہے، میں خاموش نہیں ہوں گی اور اب کون ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ۔خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پر اس سے پہلے نریندر مودی کو تنقید بنانے پر بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے مایہ ناز نیوز اینکر رابعہ انعم کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں، بھارتی صارفین نے سرعام رابعہ انعم کو قتل کی دھمکیاں دیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ فیس بک ہو یا ٹوئٹر یا پھر کوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، بھارتی پاکستانیوں کو قتل کی دھمکیاں دیں، بلیک میل کریں یا جو مرضی کریں نہ انکے اکاؤنٹ بلاک ہوتے ہیں اور نہ ہی انکے خلاف کوئی قدم اُٹھایا جاتا ہے لیکن جسیے ہی کوئی پاکستانی چاہے وہ عام ہو یا خاص، اگر مسئلہ کشمیر اور بھارت کی کسی شخصیت کے خلاف کوئی آواز اُٹھائے تو اسے نوٹس موصول ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسا دوغلا رویہ کب تک چلے گا؟ کیا پاکستانیوں کو اب ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال احتجاجاً ترک نہیں کر دینا چاہیئے؟ تاکہ یہ دوغلے رویے سے بچا جا سکے؟

تازہ ترین خبریں