09:43 am
بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو سزا دے دی

بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو سزا دے دی

09:43 am

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت نے گلوکار عدنان سمیع کو سزا دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے عدنان سمیع پر بھارت میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جُرمانہ عائد کیا گیا۔ بھارت کی فارن ایکسچینج میجمنٹ ایکٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے عدنان سمیع پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جُرمانہ عائد کر دیا ۔
یہ جُرمانہ عدنان سمیع کو ریزرو بینک آف انڈیا کی پیشگی اجازت کے بغیر بحیثیت پاکستانی شہری 2003ء میں بھارتی شہر ممبئی میں آٹھ فلیٹس خریدنے پر عائد کیا گیا۔ تاہم ٹربیونل نے 2010ء میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) کی جانب سے جائیداد کی ضبطگی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبریں