06:39 am
جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی اختیار کر لی

جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی اختیار کر لی

06:39 am

کراچی(نیوز ڈیسک )ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ساتھ اس کی وجہ بھی بتادی۔جگن کاظم گزشتہ 8 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں جہاں وہ ”ہانیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم“ کے نام سے شو کر رہی تھیں، وہ کچھ عرصے سے سکرین سے غائب تھیں اور اداکارہ کی سکرین پر عدم موجودگی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جارہی تھیں تاہم اب جگن نے سامنے آکر نہ صرف تمام تر افواہوں کی تردید کی بلکہ چینل چھوڑنے کی بھی وجہ بتا دی۔
جگن نے یہ بھی کہا کہ میں سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پی ٹی وی سے استعفی دے چکی ہوں اور اس وقت ایک نیوز چینل سے وابستہ ہو گئی ہوں۔درحقیقت معمول کی زندگی اچھی ہوتی ہے اور اگر ہم زندگی میں ہر کام وقت کے ساتھ اور پابندی سے کریں تو اچھا ہوتا ہے لیکن جب آپ آٹھ سال سے ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام اور ایک ہی پوزیشن پر کرتے ہیں تو پھر وہ کام بوریت برپا کر دیتا ہے۔

تازہ ترین خبریں