09:31 am
کراچی میں معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیاگیا

کراچی میں معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیاگیا

09:31 am

کراچی(این این آئی) کامیڈین ذاکر مستانہ کو کراچی میں ڈاکوؤں نے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی کے الیکٹرک آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکووئوں نے کامیڈین ذاکر مستانہ کو سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذاکر مستانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کی گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے باعث وہ اب یہاں سے جا بھی نہیں پا رہے اور نہ ہی موبائل
 
فون ہے کہ کسی سے رابطہ کر سکوں۔انہوں نے واقعے پر انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر شہری اس طرح سے کب تک سڑکوں پر لْٹتے رہیں گے، اسٹریٹ کرمنلز کو کون لگام دے گا۔