09:18 am
عائشہ عمر کی اخلاق سے گری ہوئی انتہائی بیہودہ تصاویر منظر عام پر ، تصاویر لنک میں

عائشہ عمر کی اخلاق سے گری ہوئی انتہائی بیہودہ تصاویر منظر عام پر ، تصاویر لنک میں

09:18 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت ادکارہ عائشہ عمر عالمی سطح پر نت نئے انداز سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں لیکن وہ مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں بھی ہیں۔ عائشہ عمر نے بین الاقوامی سالانہ فیسٹیول ’برننگ مین 2019‘ میں شرکت کی جو امریکا کے نیویڈا ریگستان پر منعقد کیا گیا۔ برننگ مین فیسٹیول میں ہر سال مختلف ممالک اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں جس میں مختلف ثقافت اور فن کی نمائش ہوتی ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ اداکارہ نے فیسٹیول میں لی گئی چند تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ اداکارہ نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے سندھی ثقافت 'رلی' کے ڈیزائن والی مختصر شرٹ اور تنگ پینٹ کا انتخاب کرکے پاکستان کے جھنڈے والی سائیکل پر بیٹھے پوز دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہری رنگ کی جناح اسٹائل والی ٹوپی پہنی ہیں جس کے ساتھ ایک طویل لمبائی والا سفید کپڑا ہے۔ عائشہ عمر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پلایا میں ہر جگہ میں اور میرا جھنڈا بائیک۔۔اس بار رلی پرنٹ والی چولی اور سر پر جناح کیپ متاثر کن تھی اور اس شام میں انتہائی فخر محسوس کرنے والی پاکستانی تھی۔ اداکارہ نے لکھا کہ بہت سارے جلنے والوں نے تو میرے قومی لباس پر داد بھی نہیں دی بلکہ (انجان بن کر) پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں؟۔ بعدازاں عائشہ نے اپنے ساتھی فنکار سے اظہار تشکر بھی کیا اور بتایا کہ اس دوران انہوں نے کئی مرتبہ اپنی ثقافت اور بنیاد کو بیان کیا تھا اور آگے اور بھی ہے۔ لیکن ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے عائشہ عمر کا انوکھا انداز بعض مداحوں کو بالکل نہیں بھایا اور ان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ یوں تو اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ پر تبصرے کرنے والے آپشن کو بند رکھا ہے لیکن مداحوں نے انہیں ان کی وائرل ہونے والی اور دیگر تصاویر پر خوب تنقید کی۔







تازہ ترین خبریں