09:19 am
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، مومنہ درید سینئر وائس چیئرپرسن منتخب

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، مومنہ درید سینئر وائس چیئرپرسن منتخب

09:19 am

لاہور(این این آئی) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2019-20 میں ایم ڈی پروڈکشنز کی روح رواں مومنہ درید وائس چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔آئندہ سال کے لئے شیخ امجد رشید چیئرمین اور سنگیتا سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئی ہیں۔مجلس عاملہ میں عزیز اللہ جان خان جہانگیری، حاجی محمد اسلم، ذوالفقار احمد مانا اورعرفان ملک شامل ہیں۔چودھری جاوید واڑئچ، ایم خالد علی، سرمد علی سلطان، حسن ضیاء امین اوروجاہت رؤف فاروق بھی مجلس عاملہ میں شامل ہونگے۔فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔فلم ڈائریکٹر سنگیتا امریکا میں ہونے کے باعث تقریب
 
میں شریک نہ ہو سکیں۔الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر کے فرائض نامور اداکار غلام محی الدین نے انجام دئیے۔اس موقع پر مومنہ درید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کام کرونگی اورپاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ہر ممبر کو ساتھ لے کر چلوں گی۔

تازہ ترین خبریں